IQNA

8:31 - November 04, 2018
خبر کا کوڈ: 3505306
بین الاقوامی گروپ- انڈونیشیاء کی جمعیت القرآء کے سربراہ اور ایرانی ثقافت مرکز کے سفیر کے درمیان قرآنی امور میں تعلقات بڑھانے کا جایزہ لیا گیا۔

ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق انڈونیشیاء کی جمعیت القرآء و مرکز حفظ قرآن کے سربراہ  حاجی سیف اللہ معصوم اور ایرانی ثقافت مرکز کے سفیر مھرداد رخشندہ کے درمیان قرآنی امور میں تعلقات بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔

 

رخشنده نے دونوں ممالک میں روابط بڑھانے کا اہم قرار دیتے ہوئے کہا: انقلاب اسلامی کے بعد سے ایران میں قرآنی شعبے میں چشم گیر ترقی ہوئی ہے اور عالمی سطح پر قرآء اور حفاظ متعارف کرائے گیے ہیں۔

 

ایرانی نمایندے کا کہنا تھا کہ ایرانی قوم کی زندگی میں قرآنی تعلیمات جایگزین ہیں اور حفظ و قرآت کے مختلف شعبوں میں جدید اصولوں پر کام کیے جارہے ہیں اور ایران دیگر ممالک سے اپنے تجربے پیش کرنے کے لیے آمادہ ہے۔

 

حاجی سیف‌الله معصوم نے ایرانی سفیر کے تعاون اور پیش کش کو خوش آیند قرار دیتے ہوئے کہا: ایران کی قرآنی خدمات آج کسی سے پوشیدہ نہیں اور قرآنی شعبے میں پیش رفت سبکی خواہش ہے۔

 

جمعیت قرّاء و حفظ قرآن کے سربراہ کا مزید کہنا تھا: امید کرتے ہیں کہ ایرانی تعاون اور تجربوں سے دوطرفہ سطح پر ہم مختلف شعبوں میں کام کو آگے بڑھائیں گے۔

 

ملاقات میں شدت پسندی کے خطرات، مسلہ فلسطین اور وحدت اسلامی کے موضوع پر بھی گفتگو کی گیی۔/

3760795

نام:
ایمیل:
* رایے: