IQNA

8:28 - November 04, 2018
خبر کا کوڈ: 3505305
بین الاقوامی گروپ- چینی پولیس کے مطابق اویغور میں مسلمانوں پر مظالم کی فلم بندی کرنے والے صحافی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے اخبار الآن کے مطابق پولیس نے مسلم اقلیت پر مظالم کی ویڈیو بنانے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے ۔

چینی صحافی اور پروڈیوسر «تورسن» جو تیس سال سے صحافت کے شعبے سے وابستہ ہے اور اب تک متعدد ایوارڈ بھی حاصل کرچکا ہے، انکو اویغور میں مسلم اقلیت پر ویڈیو بنانے کے جرم میں گرفتار اور گیارہ سال کی سزا سنائی گیی ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ چینی حکام شدت پسندی سے جنگ کے نام پر سنکیانگ میں مسلم اقلیت پر سخت ترین قوانین نافذ کررہے ہیں۔

 

ترک نژاد اویغور مسلمان چین میں بنیادی حقوق اور آزادی سے محروم ہے اور رپورٹ کے مطابق دس لاکھ اویغور حکومتی تربیتی کیمپوں میں نظر بند ہیں۔/

3760976

نام:
ایمیل:
* رایے: