IQNA

7:50 - November 02, 2018
خبر کا کوڈ: 3505295
بین الاقوامی گروپ-«اسلام کیا ہے؟»کتاب میں جرمن دانشور ٹیلمن ناگل نے قرآن کے رو سے اسلام کا تعارف پیش کیا ہے۔

ایکنا نیوز- مذکورہ کتاب سال ۲۰۱۸ میں لکھی گیی ہے جو ۶۹۵ صفحات پر مشتمل ہے۔ ٹلمین ناگل(Tilman Nagel  اس کتاب میں لکھتا ہے: اسلام یعنی تسلیم ہونا اور بغیر شرط و شرایط خدا کی عظمت کا اعتراف کرنا ہے۔

 قرآن کے مطابق خدا کاینات کا خالق ہے اور ہرچیز کا تعین وہی کرتا ہے ۔ خدا چاہتا ہے کہ اس جھان کے بدلے بندہ صرف اس کا شکر گزار بنے۔

 

جرمنی میں ایرانی ثقافتی مرکز کے مطابق «اسلام کیا ہے؟» کتاب میں اس بات کی وضاحت کی کوشش کی گیی ہے کہ کیسے قرآن کی تاکیدات کا اجتماعی زندگی میں اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

 

ٹیلمن اس کتاب میں خدا کی شناخت اور اسلامی تصور کاینات کو متعین کرنے کی کوشش کرتا ہے ۔ اس کتاب میں اسلامی عقاید کے بنیادی اصول متعارف کرانے کی کوشش کی گیی ہے۔/

3760385

نام:
ایمیل:
* رایے: